Posts

سراج الحق کو موقع دیجیے

گزشتہ دنوں دلیل پر محترم سلیم صافی صاحب کا ایک کالم ”جماعت اسلامی کیوں نہیں“ کے عنوان سے نظر سے گزرا۔ جناب صافی صاحب نے اپنے کالم میں ایک نہایت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جب ایک سیاسی جماعت جو کہ اپنی خدمت خلق، کردار اور کار کردگی کے حوالے سے بہت اچھی شناخت رکھتی ہے تو پھر ہمارا میڈیا اور عوام کو بھی اسے کم از کم ایک موقع دے کر آزمانا ضرور چاہیے۔ زیر نظر تحریر میں بھی سراج الحق اور ان کی جماعت کے حوالے سے کچھ منفرد نکات پیش کیے جا رہے ہیں جن کو عوام اور میڈیا کو کھلے دل اور کشادہ ذہن سے ضرور اپنے پیش نظر رکھنا چاہیے۔ 1. پاکستان کی موجودہ سیاسی جماعتوں میں سراج الحق کی جماعت وہ واحد جماعت ہے جو نہ صرف اپنی جماعت کے اندر انٹرا پارٹی الیکشنز نہ صرف باقاعدگی سے کرواتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پارٹی کے اہم عہدوں پر تبدیلیاں بھی آتی ہیں۔ صوبائی صدر تین سال کےلیے اور ضلعی صدر دو سال کےلیے منتخب ہوتا ہے، اور زیادہ سے زیادہ دو دفعہ منتخب ہو سکتا ہے. 2. سراج الحق کی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس میں پارٹی صدر کے لیے بھی ”بلامقابلہ“ صدر منتخب ہونے کا غیر جمہوری کلچر نہیں ہے۔ 3. سراج الحق کی ...

جمعیت کا اصل چہرہ

جمعیت کا کردار، آئیے بات کرتے ہیں! اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سے پشاور اور گوادر سے چترال تک موجود ہے، اس عالم میں کہ باقی تمام طلبہ تنظیمیں صوبے سے گھٹ کر ایک شہر اور ایک ادارے تک محدود ہو گئی ہیں۔ کیوں؟ کبھی اس پہلو پر بات کیجیے جمعیت نے پورے میں ملک میں اور ہر چھوٹی بڑی یونیورسٹی میں کتاب میلے کا آغاز کیا، اسے فروغ دیا، کتاب دوستی کا کلچر پروان چڑھایا، اسی پنجاب یونیورسٹی سے اس کا آغاز ہوا تھا۔ اس پر مکالمہ کیجیے جمعیت واحد طلبہ تنظیم ہے جس کے ٹین ایجر طلبہ کراچی ایکسپو سنٹر سے لاہور ایکسپو سنٹر تک، ہر چھوٹے بڑے شہر میں تعلیمی اور ٹیلنٹ ایکسپو کا اہتمام، اس کے کروڑوں کے بجٹ کا انتظام کرتے ہیں، یہ سب '' بچوں'' کے ہاتھ میں ہوتا ہے، نہ صرف وہ طلبہ کو راستہ دکھاتے ہیں بلکہ اس عملی تجربے سے معاشرے میں قائدانہ کردار کے گر سیکھتے ہیں۔ اس پر کوئی مذاکرہ کیجیے جمعیت واحد طلبہ تنظیم ہے جو کراچی یونیورسٹی سے پشاور یونیورسٹی تک، اور پنجاب یونیورسٹی سے گومل یونیورسٹی تک انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرواتی، داخلہ کیمپ لگاتی طلبہ کی رہنمائی کا اہتمام کرتی ہے، نئے داخلے ہونے والوں کی اجنبی...